حیدرآباد۔23مئی (اعتماد نیوز) ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ 2جون کو
دو پہر 12:57منٹ پر راج بھون میں تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلی کی حیثیت سے
حلف لینگے۔ چنانچہ انکی حلف برداری کی تقریب کے دن کے آج اعلان سے تین دن
سے جاری تجسس کا خاتمہ ہوا۔ اسکے علاوہ کے سی آر
نے آج ریاستی گورنر سے
ملاقات کی۔ اور انہوں نے اس سے قبل سرکاری چیف سکرٹری سی ایس موہنتی ‘ اور
ڈی جی پی پرساد راؤ سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر سی ایس موہنتی نے ریاست
کی تقسیم کے عمل سے متعلق 45صفحات پر مبنی ایک رپورٹ کو پیش کیا۔اور پاور
پوائٹ پرزنٹیشن کو بھی پیش کیا۔